Wida e Kaaba

Posted by AK in 1. Islam, Daily life, Hajj | Leave a comment

طواف کیسا، دعا کیسی، لوٹنا کیسا
بہے نہ اشک تو کعبے کو الوداع کیسا

حقیر مجھ سا درِمعتبر پہ آپہنچا
مرے کریم کا دیکھو ہے معجزہ کیسا

مطاف نے جو دیا درد میرے پیروں کو
مرے ہی دل کو خبر ہے وہ خوشنما کیسا

حطیم میں جو ملیں، ٹھوکروں کا کیا کہنا
تلے میزاب تھا وہ سجدہ جاں فزا کیسا

مقامِ ناز کہ یہ لب تھے حجرِاسود پہ
بیاں نہ ہو سکے محسوس تب ہوا کیسا

جدایٗ پھر بھی ہے بھاری، ہے آنکھ نم پھر بھی
الہی گھر سے ترے ہے یہ بچھڑنا کیسا

کر آےٗ آخری دیدار ہم بھی کعبے کا
قدم قدم پہ گرے اشک، راستہ کیسا

لپٹ کے جو درِ کعبہ سے بھیک مانگی تھی
خدا نے دیکھ لو جھولی کو بھر دیا کیسا

درِ حبیب کو جاتے ہیں اٹھ کے کعبے سے
حجر کے زخم پہ مرہم یہ رکھ دیا کیسا

Tagged , , ,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *