Hajj 2013

Posted by AK in 1. Islam, Hajj, Poetry | Leave a comment

Getting ready for my first ever hajj. As every second passes, my heart races to fly with the wind and just be there already. Still about 72 hours left before we actually set out.

Some random words to express some random thoughts.

ازن اللہ کا  لو ہو گیا اللہ والوں کو
سبھی تیار ہیں، آنکھیں ہیں روشن
نور چہروں پہ
جسم پر چادریں دو
اور خزانے عشق کے دل میں
چلے ہونے کو شامل
سب مرے اللہ کی محفل میں

صدا لبیک کی لب پر
تڑپ آنکھوں میں جلووں کی
نگاہیں باادب ہیں اور
دیوانہ وار قدموں کو
نہیں ہے رقص کی حاجت
بہت ہے تال نبضوں کی

یہ کس محبوب کا ہے عشق
کس کے وصل میں سرشار
ہیں آنکھیں یہ بن دیدار
کس کے لمسِ لاحاصل کو
بسمل سے تڑپتے ہیں
یہ سب عاشق دیوانہ وار
کیسی ڈور انکو کھینچتی ہے
دشت کے اس پار

ہو جو بھی نام جزبے کا
سبھی بھرپور ہیں ایسے
زہد کو چھوڑ کر، پہلی دفعہ
میخانے کو جاتا، کوئ مخمور ہو جیسے
ابھی پی بھی نہیں
اور دل ہوا کے دوش پہ رقصاں
نظر بیتاب، لب بےآب
راہوں میں قدم لرزاں

ہے ایسی بیخودی جیسے
اک الہڑ نار
پہلی شب، پیا کے گھر کو جاتی ہے
ملن کے گیت گاتی ہے
ابھی رستے میں ہے لیکن
ملن کی تاپ سے
ہر پل بدن اسکا پگھلتا ہے
ہوں آنسو آنکھ میں بیشک
مگر اک خواب پلتا ہے
ہو ڈولی میں بھلے تنہا
یہی محسوس کرتی ہے
کہ سیاں ساتھ چلتا ہے

یہ سب عاشق، ولی رب کے
اسی کے عشق میں ڈوبے
دیوانہ وار نکلے ہیں
کئ ایسے ہیں جو
پھر سے بجھانے پیاس جاتے ہیں
مگر زیادہ ہیں مجھ جیسے
جو پہلی بار نکلے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *