Ik Naat Madiney Mein

Posted by AK in 1. Islam, Hajj | Leave a comment

کیسے میں بتاوٗں ہے کیا بات مدینے میں
شاہوں نے بھی مانگی ہے خیرات مدینے میں

یہ جان و جہاں دونوں اک پل میں لٹا دوں میں
قسمت سے جو مل جاےٗ اک رات مدینے میں

اس جسم کا کیا کہنا، روحوں کو بھگوتی ہے
اکسیرِ طہارت ہے برسات مدینے میں

جو آےٗ گدا در پہ، لو بھر کے چلے جھولی
بے مثل سخاوت ہے سوغات مدینے میں

سرکارﷺ لٹاتے ہیں، ہم مانگے ہی جاتے ہیں
کبھی ختم نہیں ہوتے صدقات مدینے میں

اک عام سی بستی تھی بے نام سی نگری کی
آقا ﷺ نے بدل ڈالے حالات مدینے میں

زائقے میں بہشتی ہے اور رنگ بلالی ہے
عجوہ سے ہیں جنت کے ثمرات مدینے میں

دو پیڑ کھجوروں کے سلمانؓ کو جو بخشے
اللہ کی نشانی ہیں باغات مدینے میں

نازاں ہے بقیع خود پہ، سیدہ پاکؓ کا مسکن ہے
حسنینؓ بھی رہتے ہیں یہیں ساتھ مدینے میں

اے والئِ طیبہ ﷺ ہو دو گز ہی عطا ہم کو
کتنوں کو سمائے ہیں حجرات مدینے میں

اے شہرِ رسول اللہ ﷺ آقاﷺ سے سفارش کر
بخشش کا وسیلہ ہو یہ نعت مدینے میں

Tagged , ,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *